Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

ایران نے برٹش آٸل ٹینکر پر کیا قبضہ۔۔۔جہاز میں 23 کرو ممبر ہیں جس میں 18 ہندوستانی ہیں۔

صداٸے وقت/ نماٸندہ/ذراٸع۔
=========================
ایران کے ریولیشنری گارڈ کے مطابق انھوں نے دو آٸل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے جس پر برٹش کا جھنڈا لگا ہواہے۔مگر ایرانی خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ایک ویسل کو چھوڑ دیا گیا ہے اور ایک جہاز جو کہ آٸل ٹینکر ہے کو قبضے میں کر لیا گیا ہے۔ایران کے علاوہ برٹش نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
واضح ہو کہ کچھ دنوں قبل برٹش نے ایران کے ایک تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔۔پاسداران انقلاب ایران کے مطابق یہ کارواٸی اسی کا جواب ہے

تاہم برٹش نے ایران کو دھمکی دیتے ہوٸے کہا ہے کہ اس کے نتیجے اچھے نہیں ہوں گے۔
جہاز میں کل 23 کرو ممبر کی موجودگی بتاٸی جا رہی ہے جس میں 18 ہندوستانی نژاد ہیں۔۔ہندوستان بھی اپنے شہریوں کی رہاٸی کے لٸیے ایران سے بات چیت ک لٸیے کوشاں ہے۔
ادھر امریکہ نے بھی ایران کو دھمکی دی ہے ۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کی صورت میں ان کو کوٸی پریشانی یا افسوس نہیں ہو گا۔
بتا دیں کہ امریکہ اور برطانیہ سے ایران کی پرانی دشمنی چل رہی ہے اور اس وقت حالات بہت کشیدہ ہیں۔جنگ کے حالات پٕیدا ہو رہے ہیں۔اگر مصالحت یا گفت وشنید کا راستہ نہ اپنایا گیا تو خطے میں بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔