Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

ایران امریکہ تنازعہ کے پیش نظر امریکہ سعودی عرب میں اپنی فوج تعینات کرے گا۔۔۔سعودی حکمران نے دی اجازت۔!

سصداٸے وقت/ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کے ترجمان کے مطابق ایران اور امریکہ کے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر امریکی مفادات کی حفاظت کے لٸیے سعودی عرب میں اپنے فوجی تعینات کرے گا۔

اس کا مقصد خلیج میں بحری راستوں کی حفاظت ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجینسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ سلمان نے اس کی اجازت دے دی ہے انھں ن یہ قدم علاقے کے استحکام اور مضبوط سیکورٹی کی غرض سے یہ قدم اٹھایا ہے۔
اس سے قبل 1991 میں اعراق کے خلاف جنگ میں امریکی افواج سعودی عرب میں تعینات تھی اور جنگ کے خاتمے ر 2003 میں واپس ہوٸی تھی اب دوبارہ امریکی فوج سعود عرب میں تعینات ہوگی۔

خلیج میں امریکہ ، برطانیہ اور ایران کے درمیان تعلقات روز بروز کشٕدہ ہوتے جا رہے ہیں۔تازہ ترین واقعات میں ایران نے آبناٸے ہرمز میں امریکہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔۔۔برٹش نے ایران کے ایک تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے ۔جواب میں گزشتہ جمعہ کو ایران نے بھی برٹش کے ایک تیل بردار جہاز/ ٹینکر کو روک لٕیا ہے۔جس سے اس وقت حالات بہت کشیدہ اور دھماکہ خیز ہیں۔