Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 28, 2019

بی جے پی کی 30 جولائی کوہوگی بڑی میٹنگ، جموں وکشمیرپرہوسکتا ہے یہ فیصلہ

وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی کے قومی صدرامت شاہ سمیت دیگراعلیٰ لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
جموں وکشمیرکی سیاسی حالت اوروہاں ہونے والے اسمبلی انتخابات (جب بھی ہو) کی تیاریوں پربحث کرنے کے لئے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے کورگروپ کی میٹنگ قومی راجدھانی دہلی میں بلائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی کے قومی صدرامت شاہ سمیت دیگراعلیٰ لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ 

نریندرمودی اورامت شاہ کی ممکنہ موجودگی اہم ہے اوراس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے لئے کمرکسنے میں مصروف ہوگئی ہے۔
مرکزاورریاستی حکومت سے لا اینڈ آرڈرصحیح ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد الیکشن کمیشن ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیرجتیندرسنگھ، بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو، ریاستی صدررویندررینا اورریاست کے دیگرسینئرلیڈراس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ ان لیڈروں کے علاوہ پارٹی کے کارگزارقومی صدرجے پی نڈا بھی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
رام مادھونے کی تھی اس سال الیکشن کرانے کی اپیل
جموں وکشمیرکے لئے پارٹی کے اہم پالیسی سازرام مادھو نے اس سے قبل الیکشن کمیشن سے اس سال ریاست میں الیکشن کرانے کی اپیل کی تھی۔ ریاستی بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت الیکشن کےلئے تیارہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری نارندرسنگھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس سال الیکشن کرانے کے لئے کافی وقت بچا ہے۔ 2014 میں جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نومبر- دسمبر میں ہوئے تھے۔ جموں وکشمیرمیں فی الحال صدر راج نافذ ہےاوراسے تین جولائی سے 6 اورماہ کے لئے بڑھایا گیا ہے۔