Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 28, 2019

جمو کشمیر میں تعینات ہوں گے مزید 10 ہزار فوجی۔!

نٸی دہلی۔۔۔۔صداٸے وقت۔۔۔ذراٸع۔
========================
حال میں ہی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرمیں 10 ہزاراضافی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ مرکزنے دہشت گردی مخالف مہم اورلا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے کشمیروادی میں مرکزی اہلکاروں کے تقریباً 10 ہزارفوجیوں کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

نئی اکائیاں وادی میں پہلے سے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کا ہاتھ مضبوط کریں گی جو سالانہ امرناتھ یاترا کا سیکورٹی نظام دیکھ رہے ہیں اورروزانہ دہشت گردی مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ یہ جوان وادی میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کی تقریباً 65 مستقل بٹالین اوریاترا کے بہترانعقاد کے لئے تعینات دیگراہلکاروں کی 20 دیگر بٹالین کے اضافی ہوں گے۔ یاترا 15 اگست کو ختم ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک بٹالین میں تقریباً 1000 اہلکار ہوتے ہیں۔ افسران کے مطابق نئی تعیناتی سے ریاست میں اسمبلی الیکشن کرانے میں بھی مد د ملے گی، جو کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے۔