Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 24, 2019

وزیراعظم مودی کو ملک کی 49 مشہورشخصیات نےخط لکھ کرموب لنچنگ پرظاہر کی تشویش

نئی دہلی: ..صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔
=========================
فلم سازاورہدایت کارشیام بینیگل، منی رتنم، انوراگ کشیپ، اداکارہ کونکنا سین شرما، ارپنا سین، سومترچٹرجی اورمشہورمؤرخ رام چندرگوہا سمیت 49 بڑی شخصیات نے وزیراعظم نریندرمودی کوکھلا خط لکھ کرملک میں پيٹ پییٹ کرمارڈالنےکےبڑھتے واقعات پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کومکتوب اس خط میں ان سےملک میں ایسا ماحول پیدا کرنےکی اپیل کی ہے، جہاں اختلافات کوکچلا نہ جائے۔ خط کے مطابق، ’’امن پسند اورقابل فخرہندوستانی ہونےکےناطے ہم اپنے محبوب ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والےمتعدد افسوسناک واقعات کے بارے میں بہت فکرمند ہیں۔ ہمارا آئین ہندوستان کوایک سیکولرجمہوریہ بناتا ہے، جہاں ہر مذہب، گروہ، صنفی اورہرذات کے لوگ مساوی ہیں۔
موب لنچنگ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئےالگ الگ حلقوں کی 49 مشہور شخصیات نے وزیراعظم مودی کوخط لکھا ہے۔

اس خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہےکہ مسلمانوں، دلتوں اوردیگراقلیتوں کوپیٹ پیٹ کرقتل کے واقعات پرفوری طورپرروک لگائی جائے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکےاعداد و شمارکی بنیاد پرکہا گیا ہےکہ یکم جنوری 2009 سےلےکر29 اکتوبر2018 کے درمیان مذہب کی شناخت پرمبنی 254 جرائم درج کئے۔ جن میں 91 لوگوں کا قتل ہوا اورکم ازکم 579 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 62 فیصد معاملات میں مسلمان مارے گئے۔

ان مشہورشخصیات نےخط میں لکھا کہ پیٹ پیٹ کرقتل کےواقعات پروزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے پارلیمنٹ میں تنقید کیا جانا کافی نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کےخلاف سخت کارروائی کئےجانے کی ضرورت ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے۔ 'وزیراعظم جی، آپ ایسے واقعات کی پارلیمنٹ میں تنقید کرتے ہیں، لیکن اتنا کافی نہیں ہے۔ ایسےجرم کرنے والوں کے خلاف حقیقت میں اقدامات کئے گئے ہیں'؟
مشہورشخصیات کا کہنا ہے کہ ’’افسوس کی بات ہےکہ ’جےشری رام‘ ایک اشتعال انگیز ’جنگی نعرہ‘ بن گیا جس سےامن وقانون کےمسائل پیدا ہوگئےہیں۔ جے شری رام کےنام پر کئی لوگوں کوپیٹ پیٹ کرمارڈالا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہےکہ ’اگرکوئی حکمران جماعت یا حکومت کے خلاف آوازاٹھاتا ہے، تواسےغداریا اربن نکسل اعلان نہیں کیا جانا چاہئے۔ آئین کےآرٹیکل 19 اظہاراوراظہارآزادی کی حفاظت کرتا ہے‘‘۔