Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 2, 2019

ممبٸی میں زبردست بارش، 54 فلاٸٹس کا رخ موڑ دیا گیا۔5 ٹرینوں کو جز وقتی طور پر روک دیا گیا ۔

۔ آج مورخہ 2/7/2019 کو ریاستی حکومت نے کیا  تھا عام تعطیل کا اعلان۔ہاٸی ٹاٸڈ کیوجہ سے ریڈ الرٹ جاری
ممبئی/صداۓوقت/نماٸندہ خاص کےذریعے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے چار دنوں سے ممبئی میں زبردست بارش ہورہی ہے۔ عام زندگی متاثر ہوگئی۔ بعض اسکولس میں تعطیل کا اعلان کردیاگیا ہے۔ 54فلائٹس کو قریبی ایئر پورٹس روانہ کردیاگیا ہے جبکہ 52فلائٹس کو تیز بارش کی باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمٹیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر پورٹ کامرکزی رن وے کو جز وقتی طورپر بند کردیا گیا ہے جبکہ دوسرا متبادل رن وے کا استعمال کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ممبئی میں بارش مزید جاری رہے گی۔ 

پانچ ٹرینوں کو جزو قتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافرین کی سہولت کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ کئی مکانات میں پانی داخل ہونےکی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مہارشٹرا حکومت نے آج بارش کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ممبئی بلدیہ عہدیداروں کو 45شکایتیں موصول ہوئیں جن میں کہاگیا ہے کہ ممبئی، تھانہ، کلوا اوردیگر شہرو ں میں سڑکوں پر بہت سارا پانی جمع ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سڑک حادثات میں 21آدمی کےمرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ملاڈ میں دیوار منہدم ہونے سے 18 لوگوں کے مرنے کا اطلاع ہے۔