Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

مدھیہ پردیش۔۔ماب لنچنگ میں ایک دلت کا قتل۔۔۔۔۔مور چوری کے الزام میں بھیڑ نے پیٹ کر مار ڈالا۔

صداٸے وقت/ڈراٸع/ 20 جولاٸی 2019.
.....................................................بھوپال۔۔ایم پی۔۔۔ریاست کے ضلع نیمچ  سے محض 40 کلو میٹر دور ککڑیشور تھانہ حلقہ کے تحت ایک گاوں میں بھیڑ نے مور کی چوری کے الزام میں ایک 58 سالہ دلت ہیرا لال کی مبینہ طور پر پٹاٸی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس سپریٹنڈنٹ راکیش کمار ساگر کے مطابق لسوڑی انتری گاوں میں رات کو چار لوگ مور کی چوری کرنے آٸے اور مور چراکر بھاگ رے تھے کہ گاوں والوں نے ان کا ہیچھا کیا جس میں تین چور بھاگنے میں کامیاب ہوگٸے جبکہ ہیرالال کو پکڑ لیاگیا اور اسکی پٹاٸی شروع ہوگٸی موقع پر پہنچی پولیس نے بھیڑ کو قابو میں کرتے ہوٸے ہیرا لال کو چھڑا کر اسپتال لے گٸی جہاں دوران علاج اسکی موت ہوگٸی۔
ایس ی کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں ١٠ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں ٩ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔وہیں پر متوفی ہیرا لال اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تحفظ  ذیحیات دشت کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔