Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 20, 2019

بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ و دہلی پردیش کانگریس صدر “شیلا دکشت“ کا انتقال۔

نٸی دہلی۔۔۔صداٸے وقت نماٸندہ۔۔ذراٸع۔=========================شیلا دکشت۔۔۔۔1938 ..2019.
کانگریس کی معمر لیڈر ، موجودہ دہلی پردیش کانگریس کی صدر شیلا دکشت کا آج دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگٕیا۔۔وہ 81 سال کی تھیں۔( 1938 ...2019).
شیلا دکشت کانگریس کی معمر و مقبول لیڈر تھیں وہ دہلی کی 15 سال تک وزیر اعلیٰ رہیں۔۔۔انھیں جدید دہلی کا معمار کہا جاتا ہے۔شیلا دکشت گاندھی فیملی سے بہت قریب تھیں ۔۔راجیو گاندھی کے زمانے میں وہ قنوج سے ایم پی بنیں اور مرکزی وزیر رہیں۔۔۔اس کے علاوہ وہ کیرلا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔
آنجہانی شیلا دکشت

شیلا دکشت کو دوپہر دو بجکر پندرہ منٹ پر دل کا دورہ پڑا۔ان کو فوراً اسکاٹ اسپتال لے جایا گیاجہاں
دو بجکر 55 منٹ پر انھوں نے آخری سانس لیں۔

شیلا دکشت کے انتقال پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت ملک کے تمام رہنماوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔۔دہلی کے وزیر اعلیُ اروند کیجریوال نے دہلی میں دو دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
شیلا دکشت کے جسد خاکی کو اسپتال سے ان کی بہن کے گھر واقع حضرت نظام الدین لایا گیا ہے جہاں انھیں آخری دیدار کے لٸیے رکھا گیا ہے۔کل مورخہ ٢١ جولاٸی دوپہر ڈھاٸی بجے ان کے جسد خاکی کی آخری رسوم ادا کی جاٸے گی۔