Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

ہماچل پردیش میں ہوٹل کی عمارت کے گرنے سے دوافراد کی موت۔۔

صداٸے وقت/نٸی دہلی۔/ذراٸع۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ہماچل پردیش کے سولن میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔
سولن کے کمار ہٹی علاقے میں ایک ہوٹل کی عمارت کے گرنے سے دو فوجی جوان کی موت ہوگٸی جبکہ ہوٹل میں قریب 40 افراد ملبے میں پھنسے ہوٸے ہیں۔جن میں ١٥ فوجی افراد و ان کے اہل خانہ اور شہری شامل ہیں۔

ریاست میں تیز بارش کے چلتے یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ہوٹل میں فوج کے نوجوان لنچ کر رہے تھے۔این ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور مقامی افسران و پولیس و فاٸر بریگیڈ کے لوگ راحت کے کاموں میں لگے ہیں ابھی تک ١٥ لوگوں کو بحفاظت نکالا ج چکا ہے۔راحت کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔