Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

صفاٸی کارکن کے قتل کا پردہ فاش

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ).
....................................................
ضلع پولیس نے گزشتہ دنون سرائے خواجہ تھا نہ حلقہ کے سعدی پٹی گاؤں میں صفائی کارکن قتل کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ قتل کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے پا س سے قتل میں استعمال دھار دار ہتھیار بر آمد کر نے کا دعوی کیا ہے۔ ایس پی کے مطابق جائیداد کی خریداور فروخت کو لے کر قتل ہو ا تھا۔
ایس پی وپن کمار ماشرا نے بتایا کہ گزشتہ 19 جولائی کو مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں میں اتر پٹی گاؤں رہائشی راجیش یادو کا دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا تھا موقع پر پہنچی پولیس لا ش کو قبضہ میں لینے کے بعد تحقیقات میں مصروف ہو گئی تھی۔

 تحقیقات کے دوران پولیس کو قتل کا تار مذکورہ تھا نہ حلقہ کے رہائشی ذیشان، پرشانت، ارشد اور ببلو موریہ سے جڑ اہو املا۔مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کیاتو ملزمان نے بتا یا کہ ملہنی بازار میں پوسٹ کے بغل والے مکان کو ببلو موریہ نے پرکاش چندرحلوائی سے خریدا تھا اورا سی مکان کو خرید نے کے لئے متوفی راجیش یا دو نے ببلو مو ریہ کو9 لاکھ ر پیہ دیا تھا لیکن ببلو نے وہی مکان 22 جون کو چندن حلوائی کو 35 لاکھ میں فروخت کر دیا۔ اس کی اطلاع ہو نے پر راجیش ببلو موریہ سے اپنا پیسہ مانگنے لگا۔ببلو کچھ دنوں تک بہانہ بنا تا رہا اور گزشتہ دنوں پیسہ دینے کے لئے ملہنی بازار میں بلوایا جہاں پر چاروں ملزمان نے مل کر متوفی کا گلا ریت کر قتل کر کے لاش کو سعدی پٹی گاؤں میں پھینک کرفرار ہو گئے تھے۔