Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

وزیر اعلیٰ کا سون بھدر کا دورہ دیکھاوٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سراج مہدی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق ایم ایل سی حاجی سراج مہدی نے پریس ریلیز جا ری کر کہا کہ ریاست کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی کے سون بھدر ضلع کے دورے کو دکھاوٹی دورہ بتایا اور کہا کہ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست حکومت کی بند آنکھوں کو کھلوانے کاکام کیا ہے اگر پرینکا گاندھی متاثرین سے ملنے کے لئے نہ جاتیں تو یوگی حکومت سوتی رہتی اور انتظامی افسران لیپا پو تی کاکا م کر تے رہتے۔ انہوں نے کہا کہ ۷۱۰۲ میں بی جے پی حکومت نے خراب قانون کا نظام، کسانوں کا مسئلہ، بے روزگاری اور کسانوں کی بدحالی کا حوالہ دے کر اقتدار میں آئی تھی لوگوں سے وعدہ کیا گیاتھاکہ ریاست کا مستقبل بہتر بنائیں گے لیکن بی جے پی حکومت تمام وعدوں پر ناکام ہوچکی ہے پوری ریاست کے لوگ آج خودکو ٹھگا ہو ا محسوس کر رہے ہیں انکاؤنٹر کے نام پر دکھاوا ہو رہا ہے،طالب علم پریشان ہیں مریض سرکاری اسپتالوں میں بھٹک رہا ہے، کسان خودکشی کر رہا ہے، غنڈہ راج کا بول بالا ہے
سراج مہدی

۔مسٹر مہندی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس تو کانگریس پارٹی کی مذمت کرنے  کے سوا کوئی کام نہیں ہے جب کی یہ بات سچ ہے کہ ملک کو کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے آزادی دلائی ہے آزاد ہندوستان کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے اور مولانا ابوالکلام آزاد، سردار بلبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سمیت تمام رہنماؤں کے ساتھ ملک کو نئی سمت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۵۵۹۱ کے اعلی وزیر نے آزادی کی جدوجہد کو یاد کیا اور اس دور کی مصیبتیں اور انگریزی حکومت کے ظلم انھیں اس لئے یا د نہیں ہیں کیوں کہ کو یاد نہیں کیوں کہ اس وقت بی جے پی کا جنگ آزادی میں کوئی رول نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی کے دور اقتدار میں سن بھدر قتل عام ہوا ہے یہ آپ کے قانون کے راج کا دکھاو ااور افسران کی تال میل کا نتیجہ ہے۔