Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

جونپور۔۔۔کانوڑیوں سے مار پیٹ کا معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش۔کانوڑیوں نے شاہ راہ پر لگایا جام

جون پور۔۔۔اتر ردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے مقامی قصبہ میں قاضیانہ محلہ کے قریب گزشتہ دیر شب کنوڑیا سے کہا سنی کے بعد ہوئی مارپیٹ میں ایک کنوڑیا زخمی ہو گیا۔کنوڑیا کے زخمی ہوتے ہی ساتھی مشتعل ہو گئے اور مڑیاہوں مرزاپور شاہراہ پر جام لگا کر ہنگامہ کرنے لگے۔دیر شب میں کنوڑیوں کے ہنگامے سے قصبہ کے لوگ سہم گئے۔معاملہ اقلیتی مذہب سے ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کنوڑیا کو مقامی صحت مرکز میں علاج کرایا۔پولیس کی کاروائی کی یقین دہانی کے بعد سمجھا کر سبھی کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔
حالات کا جاٸزہ لیتے ہوٸے ایس پی جونپور

اطلاع کے مطابق مقامی کوتوالی حلقہ کے بکیا گاؤں رہائشی وکاس گوتم ولد ٹھاکر پرساد گوتم وندھیاچل سے پانی لیکر مقامی وویکانند واقع شیو مندر میں چڑھانے کیلئے جا رہا تھا۔الزام ہے کہ جیسے ہی وہ قصبہ کے قاضیانہ محلہ کے قریب پہنچا محلہ رہائشی ریاض اور عارف سے کسی بات کو لیکر کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ کے دوران پتھر لگنے سے وکاس زخمی ہو گیا۔ساتھی کے زخمی ہوتے ہی دیگر کنوڑیاں بھی جمع ہو گئے اور ہنگامہ کرتے ہوئے شاہراہ پر بیٹھ گئے۔کنوڑیوں کے ہنگامہ کرنے پر نیند سے بیدار ہوئے قصبہ کے لوگ کسی انہونی کا خدثہ ظاہر کر سہم گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا سمیت اعلی افسران مقامی سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔پولیس نے ہنگامہ کر رہے کنوڑیوں کو سمجھاتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مارپیٹ سمیت دلت استحصال کا مقدمہ قائم کر ایک ملزم کو رات میں ہی گرفتارکر لیا۔