Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

بھیونڈی میں تمام مسالک کے علمإ و مکتب فکر کے افرادچرم قربانی کے مسلے پر متحد۔


بریلوی، سنی تبلیغی جماعت، دیوبندی، جمیعت العلماء،  اہلحدیث، جماعت اسلامی و دیگر مدارس اور اداروں کے کے علماء و ذمہ داروں نے کی شرکت۔
بروز اتوار ٢١ جولائی ٢٠١٩۔۔۔صداٸے وقت/ محمد اسد رضا قادری۔
=========================
کو رات ١٠ بجے بھیونڈی کے مومن جماعت خانہ، کنیری میں ایک نہایت ہی اہم میٹنگ منعقد کی گئی،جس میں ملک کے موجودہ حالات اور قربانی کی کھالوں پر کی جارہی سازشوں کے حل کے لئے بھیونڈی کے تمام مسالک کے علماء و عوام نے شرکت کی،اسٹیج علماءکرام سے بھرا ہوا تھا،جبکہ عوام سے بھی پورا ہال بھرا ہوا تھا،
قرأت و نعت کے بعد ناظم میٹنگ مولانا امتیاز فلاحی صاحب نے صدارت کے لئے مولانا تنویر اشرفی صاحب کا نام پیش کیا،جن کی تائید کے بعد میٹنگ شروع ہوگئی،سبھی علماءکرام و ذمہ داروں نے اپنے اپنے مسلک و اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی الگ الگ رائے پیش فرمائیں،جمہور حضرات نے اس بات کی تائید کی کے امسال قربانی کی کھالوں کو ضائع کردیا جائے اور اس کے عوض چھوٹے جانور کا ٢٠٠ روپے اور بڑے جانور میں فی حصہ ١٠٠ روپے اپنے پسندیدہ ادارے کو دیں،اس طرح مدارس اسلامیہ کا تعاون بھی ہوگا،اور حکومت یا کھالوں کے تاجروں کے ذریعے کی جارہی زیادتیوں سے بھی نجات ملےگی،بہت ممکن ہے کہ آئندہ سال کھالوں کی صحیح رقم حاصل ہوسکے۔اس پر عوام نے بھی کئی بار دونوں ہاتھوں کو بلند کرکے اس فیصلے کی تائید کی۔عوامی نمائندگی کے فیاض سر نے مائیک پر تائید کی۔

بھیونڈی کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا کہ ایک ہی وقت میں ایک ساتھ تمام مسالک کے علماء و ذمہ داران ایک ہی اسٹیج پر موجود تھے،ج
ن میں مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب، مولانا رئیس ندوی صاحب، مفتی لئیق صاحب، مفتی حفیظ اللہ صاحب،مولانا اوصاف فلاحی صاحب،مولانا مطیع الرحمن سلفی صاحب، جناب ریاض طاہر مومن صاحب،قاری ظہیر صاحب، قاری طیب فیضی صاحب، مفتی اشفاق رضا صاحب، جناب شفیق بابا اشرفی صاحب،قاری ظہیر الدین برکاتی صاحب،جناب محمد انور علی انصاری صاحب، جناب شریف انصاری و دیگر حضرات کے نام سرفہرست ہیں، اور اکثر حضرات ایک دوسرے کی حمایت بھی کررہے تھے،اس منظر نے تمام حاضرین میٹنگ کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی،ہر خاص و عام بس یہی چاہتا تھا کہ ملی مسائل کے لئے اس طرح کا اتحاد بار بار ہونا چاہئے،بقرعید کے بعد اس طرح کا ایک پروگرام اور ہونا طے پایا ہے،جس میں مختلف مسائل کے حل کے لئے تبصرہ کیا جائے گا،
صدارتی خطبے کے بعد مولانا تنویر اشرفی صاحب نے دعا کی اور انتظامیہ کی جانب سے مسعود بھائی نے اپنی اور مشتاق بھائی کی کمیٹی کی جانب سے تمام علماء و عوام کا شکریہ ادا کیا،اس کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے علماءکرام اور دیگر ذمہ داران کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا،اس بعد پریس رپورٹوں نے علماءکرام کے انٹرویو بھی لیے۔
اس اہم پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس میں شرکت کرنے والے تمام عوام و خواص کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،اور ایسی امید رکھتے ہیں کی آئندہ بھی آپ ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضرور تشریف لائیں گے۔۔۔ شکریہ.
اسد رضا قادری۔