Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 22, 2019

اورنگ آباد۔۔جے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر دو مسلم نوجوانوں پر حملہ۔۔

اورنگ آباد - مہار راشٹر۔۔۔22 جولائی ٢٠١٩۔صداٸے وقت بشکریہ اردو لیکس۔
======================== مہاراشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں مسلم نوجوانوں پر حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔جس کے باعث اتوار کی رات شہر میں کشید گی کا ماحول پیدا ہو گیا. تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد کے آزاد چوک سے متصل بجرنگ چوک علاقہ میں دو مسلم نوجوانوں کو شر پسندوں کی جانب سے جئے شری رام کے نعرے نہ لگانے پر مارا پیٹا گیا.بتایا گیا ہے کہ یہ دو مسلم نوجوان ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کا کام کیا کرتے تھے یہ نوجوان گزشتہ رات کسٹمر کا آرڈر پہنچانے کیلے اورنگ آباد کے سڈکو علاقہ کے بجرنگ چوک پہنچے تھے لیکن راستے میں ہی شرپسندوں نے ان کی موٹر بائیک روک دی اور ان کے ساتھ بحث و تکرار کےبعد مارپیٹ کی.

 ان میں ایک نوجوان شیخ امیر نے پولس کو دیئے اپنے بیان میں  کہا کہ انہیں جبراً نعرےلگانے کیلئے  مجبور کیا گیا.اس واقعہ کے بعد علاقہ آزاد چوک پر مسلمانوں کا ہجوم جمع ہوگیا. لیکن پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی. اور حالات کو قابو میں کرلیا ۔پولیس اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔