Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 13, 2019

جونپور۔۔۔بیچ بازار میں ٹرک کا ٹاٸر پھٹنے سے ایک شخص کی موت۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ).
.....................................................
شاہ گنج قصبہ کے لوہا منڈی میں گزشتہ شب ٹرک کے ٹائر بلاسٹ ہونے سے زد میں آکر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ااطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے پکا پوکھرا رہائشی بلویر اگرہری35ولد چھوٹے لال اگرہری گزشتہ شب لوہا منڈی سے دودھ لیکر گھر جا رہا تھا کہ جیسے ہی بازار میں واقع ایک میڈیکل اسٹور کے قریب پہنچا تھا سامنے سے آرہی ٹرک کا پچھلا ٹایرتیز آواز کے ساتھ بلاسٹ ہو گیا جس کے سبب میں وہ زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔بلاسٹ ہوتے ہی موقع پر موجود مقامی لوگ زخمی کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔حادثہ کے بعد ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔