Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 31, 2019

عید الاضحیٰ کے مد نظر ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ۔۔طرفین نے پر امن طور پر تیوہار منانے کی کی یقین دہانی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں میں گزشتہ دیر شام کو آئندہ عیدالاضحی تیوہار کو پر امن طریقے سے منانے اور قربانی سے متعلق اقلیتی اور اکثریتی طبقے کے معزز لوگوں نے مشترکہ طور پر میٹنگ کی۔میٹنگ میں قربانی کے جانور سے نکلے گندگی اور دیگر استعمال نہیں ہونے والے حصے کو زمین میں دفن کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
کامران معین شیخ عرف عرفی کی صدارت میں منعقدمیٹنگ میں معزز لوگوں نے کہا کہ اس گاؤں میں ہندو مسلمانوں کی مشترکہ آبادی ہے۔ سبھی لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اسی لئے ہر کسی کو کسی بھی تہوار یا تقریب میں ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئے جو پڑوسیوں کے لئے پریشانی کا باعث ہو۔ میٹنگ میں مسلم طبقے نے پورے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ عیدالاضحی کے تہوار کے موقع پر کسی بھی قیمت پر ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں ہونے دی جائے گی اور قربانی میں باقی رہ جانے والے حصے کو کھڈے میں دفن کیا جائے گا۔ اس طرح سے گاؤں میں صفائی کا نظام بھی برقرار رہے گا۔ لوگوں نے یکجہتی کے ساتھ کہا کہ اگر کسی کے ذریعہ اس طرح کی غلط حرکت کی گئی ہے تو پورا گاؤں اس کا بائیکاٹ کرے گا۔ میٹنگ میں گاؤں پردھان راشد انور،غیاث احمد، نعیم شاہ، آشوتوش شریواستو، ڈاکٹر سنت لال راج بھر، ڈاکٹر بنشو راج بھر، رام اچل موریہ، شیامراج، رام کشن ایڈووکیٹ، رافیع خان، ضیاء  الدین،محمد فیصل سمیت درجنوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔