Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 31, 2019

جونپور۔۔۔ذاکٹروں نے ایم این سی بل کے خلاف احتجاجاً ایمرجنسی کے علاوہ سبھی خدمات کا کیا باٸیکاٹ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز ).
=========================
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر نئی دہلی کی ہدایات کے مطابق بدھ کے روز ضلع میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ایمرجنسی کے علاوہ سبھی طرح کی خدمات کا بائیکاٹ کیا۔
اس سلسلے میں این ایم سی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سبھی ڈاکٹروں نے اسے یوم سیاہ کے طور پرمنایا اور او پی ڈی اور عام آپریشن خدمات ملتوی رکھا۔ گذشتہ روز این ایم سی بل کی منظوری کے خلاف ملک بھر میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبروں نے احتجاج کیا تھا اور آج اس سلسلے میں پورے ملک میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ این ایم سی بل عوام مخالف،جمہوری مخالف اور طبی خدمات کے معیار کو کم کرنے اور طبی تعلیم کو بہت مہنگاکرنے والا ہے۔ اس سلسلے میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر اے اے جعفری نے بتایا کہ اگر بل واپس نہیں لیا گیا تو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہدایت کے مطابق اس کی مزید مخالفت کی جائے گی اور مرکزی قیادت کی ہدایت کے مطابق اس طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا اور اپنا احتجاج آگے بڑھایا جائے گا۔