Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

وزیر اعظم رہاٸش منصوبہ۔۔سرویور کو رشوت کے الزام میں برخاست۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
وزیر اعظم رہائش شہری منصوبے کے مستفید سے رہائش کے نام پر رشوت لئے جانے کا الزام ثابت ہونے پر پروجیکٹ افسر ڈوڈا انل کمار نے میسرس سریو بابو انجینئرس انڈیا کی جانب سے مقرر سرویر ونت پرتاپ سنگھ کو برخاست کرا دیا ہے۔
پروجیکٹ افسر ڈوڈا انل کمار نے بتایا کہ 17 جون کو نگر پالیکا پریشد شاہ گنج میں شام کو کارپوریٹر سروجا دیوی کے شوہر رام دور کے ساتھ مارپیٹ ہوئی تھی جس کی جانچ میں پایا گیا کہ وزیر اعظم رہائش کے نام پر رشوت کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔رشوت لینے کے معاملے میں وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم سروے کار ونت پرتاپ سنگھ اور نگر پالیکا شاہ گنج میں ایڈہاک پرکام کر رہے کمپیوٹر آپریٹر امت کمار شرما ملزم پائے گئے۔امت کمار شرما کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے ایگزیکٹو افسرنگر پالیکا پریشد شاہ گنج کو خط بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرویر ونت پرتاپ سنگھ کو برخاست کردیا گیا ہے۔