Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

باٸیک سوار نے ساٸیکل سوار بزرگ کو ماری ٹکر۔۔بزرگ کی دوران علاج موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔۔(صداٸے وقت نیوز)۔
========================
سکراراتھانہ حلقہ کے ڈمروا بازار کے قریب موٹرسائیکل سوار نے سائیکل سوار ایک ضعیف کو ٹکر مار دیا۔حادثہ میں سائیکل سوار ضعیف شدید زخمی ہو گیا جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ضعیف کی موت کی خبر سنتے ہی پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔
سکرارا تھانہ حلقہ کے ڈگریاؤ گاؤں رہائشی چھوٹے لال بند 65گزشتہ شام کو سائیکل سے سامان خریداری کرنے مذکورہ بازار گیا تھا۔بازار پہنچے پر جب وہ سامان خریدرہا تھا اسی دوران تیز رفطار موٹرسائیکل سوار نے زد میں لے لیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے ضعیف کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔