Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

شاہی عید گاہ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
شاہی عید گاہ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ عیدگاہ احاطے میں پیر کے روز کمیٹی کے صدر مرزا داور بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے عظیم جونپوری نے کیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے جنرل سکریٹری شعیب خان اچھو نے کہا کہ کمیٹی کے اتفاق رائے سے اسی ہفتے عیدگاہ احاطے میں 40نئے درخت کی شجرکاری کی جائے گی۔اس دوران عیدگاہ کے شمالی حصے پر نئے گیٹ اور جنوبی حصے پر نگرانی اور دیگر کاموں کیلئے دفتر تعمیر کرانے کا فیصلہ لیا گیا۔اس دوران ممبران نے عیدگاہ کی قدیمی قبرستان سے ناجائز قبضہ ہٹانے کا فیصلہ لیا ۔اس موقع پر نیاز طاہر شیخو،شمیم احمد،شاہنواز،ریاض الحق،پرویز سلمانی،راجا،کمال الدین انصاری،حاجی عمران سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔