Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

جونپور۔۔ڈی آٸی او ایس کے دفتر پر ثانوی اساتذہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ جاری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ڈی آئی او ایس دفتر پر گزشتہ 18جولائی سے مطالبات کو لیکر چل ایڈہاک اساتذہ کے دھرنہ مظاہرہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔ دفتر کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ایڈہاک اساتذہ نے نیم برہنہ ہوکر مظاہرہ کیا۔ اس دوران اساتذہ نے اپنی شرٹ اور بنیان اتارکرڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا کے 
خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پرثانوی اساتذہ سنگھرش مورچہ کے ضلع صدرتلک راج سنگھ نے کہا کہ ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر برجیش مشرا کے من مانی کام کے انداز سے ہم اساتذہ کے علاوہ دوسرے لوگ بھی پریشان ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 12 دنوں سے مظاہرین اساتذہ نے مختلف طریقوں سے تالابندی، بوٹ پالیش، عقل کیلئے پوجا یگیہ کر تحریک جاری رکھے ہے۔ اس کے باوجودڈی آئی او ایس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے کان پر جوں نہیں رینگ رہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے بھوک ہڑتال کی طرح مظاہرہ دینے کی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم وزیر اعلی کے درباد میں پہنچ کر رجوع کریں گے۔ اس موقع پر اکھلیش سنگھ، مہندر پرتاپ سنگھ، نیرج شکلا، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کیرتی سنگھ، ومل سنگھ، رویندر دوبے، راجندر سنگھ، امن سریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، ارون سنگھ،منگلیش پانڈے، ومل موریہ، اجیت سنگھ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔دھرنے کی نظامت منوج تیواری نے کیا۔