Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 29, 2019

جونپور۔۔۔محمد حسن انٹر کالج میں طالبات خود تحفظ ( سیلف ڈیفنس) کا پروگرام منعقد۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=========================
محمد حسن انٹر کالج کے ہال میں پیر کے روز طالبات خود تحفظ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع چائلڈ پروٹکشن افسر سنتوش کمار سوامی نے کہا کہ بچوں کی حفاظت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنی حفاظت خود کریں اور صحیح تعلیم حاصل کریں۔ ہمیں مادر رحم میں لڑکیوں کے قتل کو روکنا اور بچوں کو بااختیار بنانا چاہئے۔ 

مہمان خصوصی ضلع چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین انل کمار یادو نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے ہماری شراکت ہونی چاہئے،کسی کے بہکاوے میں آکر غلط کام نہیں کر نا چاہیے اور ہمیشہ اچھے کام کرنا چاہیے۔ ہیڈ کانسٹیبل چنتا رائے نے کہا کہ تمام انتظامی خدمات کے تحت حفاظت کے لئے سبھی ٹول فری نمبرز 1098، 1090، 181، 100 کو یاد رکھنا چاہئے اور ان کی حفاظت کے لئے ہمیشہ بیدار رہنا چاہئے۔ پروگرام کی صدارت ناصر خان نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جیون یادو، ڈاکٹر شاہد علی، سشیل سنگھ، سفیان احمد، سفیان احمد،شہزاد عالم، دھرمیندر یادو سمیت طلباء طالبات موجودرہے۔ پروگرام کی نظامت احمد عباس خان نے کیا۔