Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 3, 2019

راہل گاندھی اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے۔!!


لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے استعفی کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ اگلا صدر گاندھی خاندان سے نہیں ہونا چاہیئے
نئی دہلی (صداۓوقت)
راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کے عہدہ صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ، ”کانگریس پارٹی کے لئے اپنی خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے۔ میری جماعت اور ملک نے جو عزت اور محبت مجھے بخشی اس کا میں شکر
گزار ہوں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے استعفی کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ اگلا صدر گاندھی خاندان سے نہیں ہونا چاہیئے ۔ اس کے بعد پارٹی کے کئی لیڈران دراخواست کی کہ وہ براقرار رہیں لیکن انہوں نے مانا نہیں اور آج بالآخر نے انہوں نے استعفی دے دیاہے ۔ کانگریس کے اگلے صدر کے طور پر ملک ارجن کھڑگے اور سشیل کمار شنڈے کا نام سرفہرست ہیں ۔