Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 13, 2019

حیدرآباد۔۔۔عالمی کانفرنس براٸے امن !!

عالم کی ہرچیز خدا کی گواہی دیتی ہے
اور امن اسی کے راستے سے آئے گا۔
:ڈاکٹر شیخ محمد اسماعیل بن قاسم۔
عالمی کانفرنس سے پروفیسر شاہ الحمید، ڈاکٹر موسی ثقافتی،برادر سراج الرحمن،اوم پرکاش پروہت سردار نانک سنگھ نشتر،ڈاکٹر ساجد علی، مولانا شوکت علی مصباحی وغیرہ نے بھی خطاب کیا
حیدرآباد۔12؍جولائی( پریس نوٹ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیامیں سارے انسان آدم وحوا کی اولاد ہیں۔اس وجہ سے بلالحاظ ملک مذہب وملت کے امن کی کوشش کرنی چاہئے۔اس وقت پورے عالم میںبے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ ہر آدمی اور ہرملک امن وسکون کا متلاشی ہے۔ اسی تلاش میں ملیشیاء کے مشہور عالم دین اور سماجی جہدکار ڈاکٹر شیخ محمد اسماعیل بن قاسم صدر ورلڈ مجلس الشہادہ ملیشیا کے زیراہتمام پوری دنیا میں امن وپیس کے لیے سرگرداں ہیں۔ خدانے ان کا دل پوری دنیا کے انسانوں کے لیے تڑپنے کے لیے بنایاہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دنیا کی ہر چیز اور ہر لمحہ اللہ کی شہادت دیتا ہے۔ قرآن وحدیث میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف جہتوں سے اس کا ذکر آیاہے۔لہٰذا امن بھی اسی راستے سے آئے گا۔
عالمی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس سالار جنگ میوزیم میں اور اختتامی اجلاس حسینی علم ڈگری کالج میں ہوا۔پروگرام کا آغازتلاوت ربانی، سکھوں اورہندؤں کے مذہبی فرائض کے طریقہ سے ہوا۔ امام الانبیاء کی شان میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ اس کے بعد شیخ محمد نذیر احمد نائب صدر ورلڈ مجلس الشہادہ نے اپنے اغراض ومقا صد کو بیان فرمایا اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔

محمد نجیب گلوبل پیس امبیڈ سر نے یکے بعد دیگرے بلالحاظ مذہب وملت کے مقررین کو دعوت دی۔ اس عالمی کانفرنس میں خطاب کرنے والے پروفیسر شاہ الحمید ڈائرکٹر آل انڈیا ایجوکیشن بورڈ، ڈاکٹر موسی ثقافتی کیرلا، برادر سراج الرحمن، ڈاکٹر ساجد علی، مولانا شوکت علی مصباحی ملیشیا، اوم پرکاش پروہت، ماسٹر مانسون سمت برنائی، سردار نانک سنگھ نشتر وغیرہ نے امن کے عنوان سے خطاب فرمایا اور ڈاکٹر شیخ محمد اسماعیل بن قاسم کی کاوشوں کو سراہا ۔

محمد امام تحسین لیڈر ٹی آریس، سی پی عبدالقادرچیرمین آف رحمۃ اللعالمین کمیٹی انڈیا اور ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی چیرمین شبلی انٹر نیشنل ایجوکیشنل ٹرسٹ اس عالمی امن کانفرنس کے معاون رہے۔اس تنظیم سے وابستگان کو دنیا کے مختلف ممالک میںان کی خدمات کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔