Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 6, 2019

وزیر اعظم نریندر مودی کا وارانسی دورہ۔

وارانسی ۔۔۔اتر پردیش نماٸندہ۔مورخہ ٦ جولاٸی ٢٠١٩۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی اپنی دوسری مدت کار کے دوران پہلی بار وارانسی کے دورے پر پہنچے ۔اس دوران وزیر اعظم نے بی جے پی کی ملک گیر ممبر شپ مہم کی شروعات کیا۔

وارانسی ایٸر پورٹ پہنچنے پر سب سے پہلے وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے مجسمہ کی پردہ کشاٸی کی اور شجرکاری کے پروگرام میں حصہ لیا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے وارانسی کے  بڑے لالہ پور واقع دین دیال اپادھیاٸے  ٹریڈ سینٹر میں تقریباً 5 ہزار کارکنان سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیُ یوگی أدیتہ ناتھ بھی موجود رہے
اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کی ملک گیر ممبرشپ مہم کی شروعات کرنے کے بعد اپنے خطاب میں عام بجٹ ٢٠١٩ کا تذکرہ کرتے ہوٸے حزب مخالف کے لوگوں کو أڑے ہاتھوں لیا۔انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تعجب ہورہا ہے کہ 5 ٹریلین کا اقتصادی کا نشانہ کیا 5 سال میں پورا ہوگا یہ ایسے لوگ ہیں جو یشہ ورانہ طور ر مایوسی کے شکار رہتے ہیں۔انھوں نے وزیر خزانہ کے ذریعہ گزشتہ دنوں پیش کٸیے گٸے بجٹ کی تعریف کی عوام کو یقین دہانی کراٸی کہ ملک ترقی کی راہیں طے کرے گا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک کویتا (نظم) کے ذریعہ اپنے عزاٸم کا اظہار کیا۔