Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 18, 2019

بیباک اداکار اور قومی رضاکار اعجاز خان گرفتار۔!!!

از/ سمیع اللہ خان/ صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تبریز انصاری کی شہادت اور " جے شری رام " کے غنڈوں کے خلاف حق بیانی کرنے کے جرم میں مشہور اداکار اور مسلمانوں کے ہمدرد رضاکار " اعجاز خان " کو آج ممبئی پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج 

دیاہے_
یہ خبر جہاں انصاف پسند حلقوں میں نہایت ہی المناک ہے وہیں مسلمانوں کے لیے باعث تشویش بھی ہے، کیونکہ اعجاز خان فلمی دنیا کے  ایک ایسے رکن ہیں جو علانیہ طورپر، اللّٰہ، رسولﷺ اور یوم آخرت پر اپنے یقین کا اظہار کرتےہیں، اپنے کیرئیر میں اپنی قوم یا اپنے مذہب کے خلاف کبھی ادنیٰ سا سمجھوتہ بھی نہیں کیا، بلکہ جہاں کہیں مسلمانوں پر زیادتی ہوئی یا اسلام کے خلاف کوئی پروپیگنڈہ ہوا تو اعجاز خان نے اپنے مفادات کے حصار کو توڑ کر " حق بات " ڈنکے کی چوٹ پر کہی ہے_
*حالیہ مسئلے میں بھی اعجاز خان پر، جے شری رام اور جے ہنومان کے نعرے لگانے والے تبریز کے قاتلوں کے خلاف بیان کا مقدمہ ہے، جس ویڈیو کو بنیاد بناکر گرفتاری ہوئی ہے میں نے اسے دیکھا لیکن اس میں کوئی ایک جملہ مذاہب کو توڑنے والا نہیں تھا البته یہ ضرور تھاکہ اعجاز خان نے اس ویڈیو میں مسلمانوں کو ماب لنچنگ کے خلاف متحدہ اور پر امن آندولن پر ابھارا تھا نیز اس کے لیے نریندرمودی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا " فیصلہ تو خیر عدالت میں ہوگا اور وہی قابل قبول بھی ہوگا* اس کے علاوہ ممبئی کے "‍ ٹک ٹاک 07 " ٹیم کے نوجوانوں کی حمایت کا بھی جرم ان پر لگایا گیا ہے، واضح رہے کہ " ٹک ٹاک " ایپلیکیشن پر موجود مشہور نوجوانوں کی ٹیم "07" پر بھی اسی لیے کارروائی کی گئی تھی کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک پر، تبریز انصاری کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا جب ان بچوں کے خلاف کارروائی ہوئی اسوقت بھی " اعجاز خان " نے ان بچوں کی حمایت کی تھی، ان معاملات کو ممبئی پولیس نے، نفرت انگیزی اور مذاہب میں دشمنی پیدا کروانے سے تعبیر کرتے ہوئے اعجاز خان کو گرفتار کرلیاہے_
*اعجاز خان کی گرفتاری کے معاً بعد شیوسینا لیڈر رمیش  نے " جے شری رام " کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے، اعجاز خان کے خلاف شدت پسند سنگھی مزاج کے افراد نے متحد ہوکر کارروائی کروائی ہے، جن میں اشوک پنڈت، پائل روہتگی اور رمیش سولنکی وغیرہ کے نام مشہور ہیں_*
اعجاز خان کی گرفتاری ممبئی کے انصاف پسند سوشل ایکٹوسٹوں اور ملک بھر کی سول سوسائٹی میں موجود انسانیت نواز شہریوں کے لیے تشویشناک ہے، وہیں اسوقت اعجاز خان کی پوری ٹیم، ان کا عملہ اور ان کے متعلقین مسلمانوں کی طرف ٹکٹکی باندھے دیکھ رہے ہیں، " اعجاز خان " پر جو مقدمات ممبئی پولیس بنائے گی ان کا فیصلہ تو عدالت میں ہوگا، لیکن یہ بات تو کسی سے بھی مخفی نہیں کہ اُن کا بڑا جرم " قوم پسندی اور اسلامی وابستگی " ہے، اسلیے قومی سطح پر متحدہ طورپر ان کا اخلاقی سپورٹ ہماری ذمہ داری ہے… یہ بہت ہی نازک وقت ہوتاہے اگر ایسے مواقع پر انسان خود کو تنہا تصور کرلے تو اسے شیطانی چیلے بآسانی بہکا دیتےہیں, قاتل سنگھی ٹولہ تو دندناتا پھر رہا ہے لیکن ان پر کارروائی کی مانگ کرنے والے اعجاز خان کو گرفتار کرکے حکومت نے بھی اپنے عزائم کو واضح کردیاہے _
*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکریٹری: کاروان امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com