Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 28, 2019

اناٶ آبروریزی معاملہ: ٹرک - کارکی ٹکرمیں چاچی اوروکیل کی موت، آبرو ریزی متاثرہ کی حالت سنگین!


حادثہ رائے بریلی ضلع کے اتروا گاوں میں ٹرک اورکارکی آمنے سامنے ٹکرسے ہوا۔ لڑکی کا لکھنو کے ٹراما سینٹرمیں علاج چل رہا ہے۔ تاہم اس کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
١ناٶ/اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔
========================
اناو بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پرآبروریزی کا الزام لگانے والی لڑکی اوراس کے اہل خانہ کے ساتھ حادثہ ہوگیا۔ آبروریزی متاثرہ لڑکی رائے بریلی میں چچا سے جیل میں ملنے جارہی تھی، تبھی یہ حادثہ ہوگیا۔ اس حادثے میں متاثرہ کی چاچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔ زخمی آبروریزی متاثرہ اوروکیل کو لکھنو کے ٹراما سینٹرمیں داخل 
کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ رائے بریلی ضلع کے اتروا گاوں میں ٹرک اورکارکے  آمنے سامنے ٹکرانے سے ہوا۔ آبروریزی متاثرہ اپنی چاچی اوروکیل مہندرسنگھ  کے ساتھ رائے بریلی جارہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورحادثے کا شکار ہوئے لوگوں کو سنگین حالت میں لکھنو کے ٹراما سینٹرکے لئے بھجوا دیا، جہاں آبرو ریزی کے وکیل مہندرسنگھ کی موت ہوگئی۔ وہیں آبروریزی متاثرہ لڑکی کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ اناو کے بانگرمئو سے رکن اسمبلی کلدیپ سینگرنے اس کے ساتھ 4 جون، 2017 کواپنی رہائش گاہ پرعصمت دری کی، جہاں وہ اپنے ایک رشتہ دارکے ساتھ نوکری مانگنے کے لئے گئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ کے خلاف اناو کے ماکھی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اس حکم میں اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی تھی، جسے ایجنسی نے قبول کرلیا تھا۔ کلدیپ اناوکے الگ الگ اسمبلی سیٹوں سے چاربارسے مسلسل رکن اسمبلی ہیں۔