Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 12, 2019

جونپور۔۔۔عارضی گٸٶ شالہ میں گایوں کے مرنے سے سنسنی۔۔۔۔ڈی ایم نے دورہ کرکے لیا جاٸزہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چندوک تھانہ حلقہ کے عمری گاؤں میں مسلسل بارش اور لاپرواہی کی وجہ سے عارضی گؤشالا میں دو درجن سے زیادہ گائے کی موت ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں ضلع مجسٹریٹ متعلق افسران کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے جانوروں کے ڈاکٹر سمیت گاؤں پردھان اور سیکریٹری کو جم کر پھٹکار لگاتے ہوئے کاروائی کی ہدایت دی۔
واضع ہو کہ موجودہ حکومت میں گایوں کو بچانے کیلئے عارضی طور پر گؤ شالا کا قیام ضلع انتظامیہ نے کرایا گیا جہاں کل143گایوں کو رکھا گیا ہے۔گؤ شالا میں باقائدہ مویشیوں کے ڈاکٹر کی تقری بھی کی گئی ہے اور مویشیوں کیلئے چارہ وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔بتاتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور پردھان،سیکریٹری کی عدم توجہی کی وجہ سے درجنوں گائے کمزور ہو کر گرنے لگی۔

ادھر مسلسل بارش کی وجہ سے گؤ شالا دل دل میں تبدیل ہو گیا اور بیماری کی وجہ سے دو دن میں دو درجن سے زیادہ گایوں کی موت ہو گئی۔اتبی بڑی تعداد میں گایوں کی موت کی خبر سنتے ہی ضلع انتظامیہ بھی حرکت میں آگیا اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری سی وی اوڈاکٹر وریندر سنگھ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے گؤ شالا میں مقرر ڈاکٹر سمیت گاؤں پردھان اور سیکریٹری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پھٹکار لگائی اور جانچ کی ہدایت دیتے ہوئے متعلق لوگوں کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت دی۔