Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 12, 2019

قومی صحت مشن کے زیر اہتمام ”عالمی یوم آبادی“ کے موقع پر ریلی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی صحت مشن کے تحت عالمی یوم آبادی کے موقع پر جمعہ کے روز نگر پالیکا احاطے سے شہید اما ناتھ سنگھ ضلع اسپتال تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا افتتاح سی ایم اوڈاکٹر رام جی پانڈے نے کیا۔ ریلی میں خاص طور پر 5 اور 98 یو پی این سی سی بٹالین یونٹ کی کیڈیڈو انڈین پیرامیڈیکل کالج کے طالب علم۔طالبات نے حصہ لیا۔

ضلع اسپتال احاطے میں ریلی کے اختتام ہونے پر سیمنار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آبادی کو مستحکم کئے جانے کے تعلق سے مقررین کی جانب سے روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر قمر عباس نے کنبہ کی منصوبہ بندی کے عارضی / مستقل طریقوں کو اپنانے کا طریقے پر روشنی ڈالی۔سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے آبادی استحکام  تھیم،خاندانی منصوبہ بندی اور ذمہ داری کے ساتھ بچوں کی صحت کی معلومات دی۔اس موقع پر ڈاکٹر آ ر ایس کشواہا، ڈاکٹر ایس سی ورما،ڈاکٹر ایس کے یادو، نائب صوبیدار جگتار سنگھ، ہولدار کلدیپ سنگھ، ہولدار وشال کمار چھتریہ، ٹی مووری سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔