Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 31, 2019

ثانوی اساتذہ کا ڈی آٸی او ایس کے خلاف احتجاجی مظاہر جاری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ڈی آئی او ایس ڈاکٹر برجیش مشرا کی تاناشاہی رویہ کو لیکر گزشتہ 12دنوں سے ضلع اسکول انسپکٹر دفتر کے مین گیٹ پرمطالبات کو لیکر  احتجاج کر رہے ایڈہاک اساتذہ نے بدھ کے روز بھی اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔
ثانوی اساتذہ ایڈہاک سنگھرش مورچہ کے زیر اہتمام چل رہے مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے تلک راج سنگھ نے کہا کہ ڈی آئی او ایس کے من مانی رویہ  سے سبھی کو دھچکا پہنچا ہے۔ 

ایڈہاک اساتذہ گزشتہ 18 جولائی سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن ضلع کے کسی بھی متعلقہ افسر کے کانوں تک اساتذہ کی آوازنہیں پہنچ رہی ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ محکمہ تعلیم بدعنوانی کی اڈہ بن گیا ہے جہاں وصولی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت کے حکم کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی آئی او ایس ایڈہاک اساتذہ کی تنخواہ ادائیگی نہیں کر رہے۔ اس موقع پر اکھلیش سنگھ، مہندر پرتاپ سنگھ، نیرج شکلا، آشیش مشرا، لال بہاری یادو، امریش مشرا، رام جیت سروج، ستیہ پرکاش سنگھ، کیرتی سنگھ، ومل سنگھ، رویندر دوبی، مینک سنگھ، راجندر سنگھ، امان سریواستو، سوربھ سنگھ، اوم پرکاش یادو، شیو پرتاپ سنگھ، وکاس سنگھ، یادویندر سنگھ، نیرج سنگھ، پنکج مشرا، سندیپ مشرا، پرشانت سنگھ، منو ج یادو، ارون سنگھ، ومل موریہ، اجیت سنگھ، سندیپ سنگھ، شیلندر موریا سمیت تمام ایڈہاک اساتذہ موجود رہے۔ نظامت منوج تیواری نے کیا۔