Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 11, 2019

بابری مسجد کیس۔۔۔ثالثی کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت۔

نئی دہلی - صداٸے وقت/ذراٸع/11 جولائی 2019.
....................................................
سپریم کورٹ نے بابری مسجد – رام جنم بھومی تنازعہ کی یکسوئی کیلئے تشکیل دی گئی ثالثی کمیٹی کو 18 جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اس کیس کی سماعت کرنے والی دستوری بینچ نے کہا کہ اگر ثالثی کمیٹی نے رپورٹ میں مصالحت کا حل نہیں دکھایا تو،  25 جولائی سے اس کیس کی روزانہ سماعت کی جائے گی.8 مارچ کو سپریم کورٹ نے تین رکنی ثالثی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایودھیا  تنازعہ کا ممکنہ حل پیش کرنے کی ہدایت دی تھی . 

کمیٹی نے حال ہی میں عدالت کو ایک عبوری رپورٹ پیش کی. تاہم ثالثی کمیٹی نے عدالت سے اس مسئلہ کے حل کو تلاش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا تھا. جس پر عدالت نے 15 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی.لیکن رام جنم بھومی کیس کے ایک فریق گوپال سنگھ  نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ثالثی کمیٹی سے حل نکلنے کے کوئی آثار نہیں ہے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے اس معاملے میں عدالت کو مداخلت کرنے اور قانونی حل تلاش کرنے کی درخواست کی ۔اس درخواست کی سماعت کے دوران آج سپریم کورٹ نے ثالثی کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر ایودھیا پر حقیقی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ رپورٹ اسی دن جاری کی جاے گی اور مناسب احکامات بھی جاری کئے جائیں گے ۔اگر ثالثی کمیٹی کوئی حل نہیں دکھاتی ہے، تو ایسی صورت میں  25 جولائی سے روزانہ کی سماعت کی جائے گی.
بشکریہ/ اردو لکیس۔