Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 11, 2019

موٹر ساٸیکل سے چھینٹا پڑنے پر کہا سنی کے بعد دو فرق أمنے سامنے۔۔معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کو کوشش۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے رفیع پور گاؤں میں موٹرسائیکل کے کھڈے میں جانے سے پانی کا چھیٹا پڑنے کو لیکر کہا سنی کے بعد دو فریق آمنے سامنے ہو گئے۔کہا سنی کے بعد اکثیرتی طبقہ کے لوگوں نے درجنوں کی تعداد میں ہجوم بنا کر اقلیتی طبقے کے گھروں پر حملہ ور ہو گئے۔اس دوران خوف پھیلانے کے غرض سے ہوائی فائرنگ بھی ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں فریق کی تحریر پر مقدمہ قائم کر کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔حالانکہ پولیس فائرنگ کی واردات سے انکار کر رہی ہے جس سے اقلیتی طبقے میں غم وغصہ ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں گزشتہ روز گاؤں پردھان کیدار راج بھر کا بھتیجا سنٹو راج بھر بارش کے دوران تیز رفطار سے موٹرسائیکل لیکر جا رہا تھا جس سے راستہ میں جاتے وقت گاؤں رہائشی اکمل پر پانی کا چھیٹ چلا گیا۔اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان کہا سنی ہونے لگی جس کے بعد گاؤں کے معزز لوگوں نے دونوں کو سمجھا کر واپس بھیج دیا۔الزام ہے کہ کچھ وقت بعد اکثریتی طبقے کے درجنوں لوگ لاٹھی،ڈنڈہ اور ناجائز اسلحوں کے ساتھ اقلیتی بستی میں داخل ہو کر مارپیٹ کرنے لگے۔مارپیٹ کے دوران دونوں فریق کے نصف درجن لوگ زخمی ہو گئے۔خوف پھیلانے کی غرض سے اکثریتی طبقے کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کچھ مکانوں کے باہری حصوں کو نقصان بھی پہنچایا۔اکثیریتی طبقے کی اس حرکت سے گاؤں کے لوگوں میں خوف کا ماحول قائم ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے دونوں فریق کے لوگوں کے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کچھ لوگوں کو حراست میں لیکر کاروائی کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ی الحال حالات قابو میں ہیں۔