Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

ایک اور ماب لنچنگ ۔۔۔بہار میں ماب لنچنگ کی خونی واردات۔


نوشاد قریشی سمیت ۳ افراد ہجومی دہشتگردی کے شکار:
از/ سمیع اللہ خان۔/صداٸے وقت۔
=======================
اسوقت ایک بڑی ہجومی دہشتگردی کی خبر مستند میڈیا ہاؤز سے وائرل ہور ہے، اطلاعات کے مطابق گائے چوری اور اسمگلنگ کا الزام لگا کر ۳ نوجوانوں کو دہشتگرد زہریلی بھیڑ نے بہار کے چھپرا میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے،
جن میں سے ۱ مسلمان اور ۲ دلت ہیں_

مسلمان لڑکے کا نام نوشاد قریشی بتایا جارہاہے،
یہ واردات پیغمبر پور گاؤں کے لڑکوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
آئیے سب ساتھ ملکر سیکولرزم کی بقاء اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے امن و امان کے لیے ان تینوں لاشوں کو دفنا دیتےہیں، کیونکہ بھارت میں اب لاشوں کے ڈھیر پر امن و امان کا قیام طے ہوچکا ہے, کیونکہ آواز اٹھانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جارہاہے_
ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں بھی پولیس کا رویہ بدترین ہے، متاثرین کے متعلقین پر بڑی بہادری کے ساتھ لاٹھی چلا کر مجرموں کو حوصلہ افزائی کا پیغام بھیج دیاہے، بہار کے وزیراعلیٰ اور سنگھی بابو نتیش کمار گونگے بنے ہوئے ہیں_‍
*سمیع اللّٰہ خان*
جنرل سیکرٹری: کاروان امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com