Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

بہار میں ہجومی تشدد۔۔جانوروں کی چوری کے شک میں تین لوگوں کو پیٹ کر ہجوم نے موت کے گھاٹ اتارا۔علاقے میں کشیدگی ! ! !

.چھپرا۔۔بہار۔۔۔صداٸے وقت/ ذراٸع۔مورخہ 19 جولاٸی 2019.
....................................................
ملک کی ریاست بہار میں ایکبار پھر ماب لنچنگ کا دردناک واقعہ پیش آیا ہےچھپرا کے قریب سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ حلقہ کے تحت یہ واقعہ پیش آیا۔خبروں کے مطابق جمعرات کی رات میں مویشی چوری کے الزام میں گاوں والوں نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پولیس کی اطلاع کے مطابق پتھوڑی گاوں میں چار افراد پک اپ لیکر مویشی چوری کی غرض سے پہنچے اور جانوروں کو پک اپ پر رکھنا شروع کٸیے۔لوگوں کے جاگنے اور شور مچانے پر ایک شخص بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تین افراد پکڑ لٸی گٸے۔۔ہجوم نے ان لوگوں کو پیٹنا شروع کردیا جس سے دو افراد کی موقع ر ہی موت واقع ہو گٸی تیسرے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت قریبی گاوں کے مصطفیٰ آباد رہاٸش نوشاد قریشی، راجو نٹ اور ودیشی نٹ کے طور پر ہوٸی ہے۔
پولس نے موقع پر پہنچکر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دیا ہے ۔۔۔اس سلسے میں ابھی تک کوٸی گرفتاری عمل میں نہیں آٸی ہے۔۔علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔