Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 19, 2019

پولیس کی ایکطرفہ کارواٸی سے پریشان ایک کنبہ نے ایس پی آفس کے سامنے کی خود کشی کی کوشش۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
========================
پولیس کی یک طرفہ کاروائی سے پریشان ایک کنبے نے جمعہ کے روز پولیس سپرٹنڈنٹ دفتر کے سامنے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی۔تین معصوم بیٹیوں اور بیوی سمیت خودکشی کی کوشش کر رہے کنبے کو موقع پر موجود لوگوں نے کافی مشقت کے بعد روک لیا اور اطلاع پولیس کو دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے ہوئے اس واقعہ سے پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی اور آنا فاناً میں پہنچی پولیس نے سبھی کو حراست میں لیکر تھانے چلی گئی۔
اطلاع کے مطابق سجان گنج تھانہ حلقہ کے نگولی گاؤں رہائشی راجندر ویشوکرما کا پڑوسیوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔اسی تنازعہ کو لیکر پانچ ماہ قبل مارپیٹ ہوئی تھی جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔مارپیٹ کے معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راجندر سمیت اس کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمہ قائم کروالد اور بھائی کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا تھا جبکہ اس کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی تھی۔جمعہ کے روز وہ اپنی اہلیہ اور تین معصوم بچوں کے ساتھ کلکٹریٹ واقع پولیس سپرٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے پہنچ گیا اورپولیس پر یک طرفہ کاروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مٹی کا تیل ڈال کر اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔موقعہ پر موجود لوگوں نے معاملے کو سمجھتے ہی اطلاع پولیس کو دیکر انھیں روک لیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی لائن بازار تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سبھی کو حراست میں لیکر تھانے چلی گئی۔