Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 25, 2019

ٹرک کی زد میں آنے سے باٸیک سوار کی موت

جون پور۔۔اتر پردیش نماٸندہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورا تھانہ حلقہ کے کنور پور گاؤں کے قریب جونپور۔رائے بریلی شاہراہ پر گزشتہ دیر شب ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کی ضلع اسپتال لے جاتے وقت راستہ میں موت ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ تھانہ حلقہ کے پورڈیہ گاؤں رہائشی وکاس دوبے25ولد راکیش دوبے کسی کام سے مقامی خاکھوپور بازار موٹرسائیکل سے گیا تھا۔بازار میں کام کو ختم کرنے کے بعد وہ واپس لوٹ رہا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا مچھلی شہر کی سمت سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور شاہراہ پر ہی ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال جاتے وقت راستہ میں اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔