Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 25, 2019

بیت الخلإ کی تعمیر میں گھپلا۔۔پردھان کے خلاف اہل موضع نے ڈی ایم سے ملکر کی شکایت

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت ہند کے اہم منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی بیت الخلاء کے فنڈ میں گھپلا کر بدعنوانی کرنے والے گاؤں کے پردھان کے خلاف ناراضگی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔گزشتہ روز درخواست دیکر شکایت کرنے والے دیہاتیوں نے جمعرات کو سینکڑوں کی تعداد میں کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ سے شکایت درج کرائی۔ جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے نوڈل افسر نامزد کرتے ہوئے جانچ کا حکم جاری کر دیا۔

معاملہ کھٹہن بلاک کے تحت ایشورپور عرف سلہدی پور کا ہے۔جہاں کے لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں پردھان ونود یادو کی جانب سے حکومت ہندکی منصوبہ بندی کے تحت بیت الخلاء تعمیر کیلئے جاری سرکاری فنڈ کوغبن کر لیا گیا ہے۔سبھی اہل مستفید کو ملنے والا 12 ہزار روپے کے حساب سے لاکھوں روپے غبن کرنے والا پردھان پیسہ مانگنے پر دھمکی دیتا ہے۔شکات کرنے پر مارپیٹ کرنے امادہ ہو جاتا ہے۔ دیہی باشندوں نے جمعرات کے روز ڈی ایم دفتر پر پہنچ کرشکایت کیا تو ضلع مجسٹریٹ معاملے کوسنجیدگی سے لے کر دو افسران کی ایک ٹیم تشکیل کر تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ شکایت کرنے والوں میں ببلو یادو، پریم پرکاش بند، اروند کمار، ہیمنت ورما، برجیش یادو، جیالال، پھرتو، کرت بند، امرناتھ، امرناتھ، منوج گپتا، منیش رجک، پریم شیلا، گینا، سنگیتا، کرتا، منتا، گھنشیام، تیج بہادر سمیت تمام خواتین، مردوں موجود رہے۔