Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 25, 2019

گزشتہ ہفتہ ہوٸی لوٹ کا پردہ فاش

جون پور۔۔۔اتر پردیش نماٸندہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بیہڑا گاؤں کے قریب گزشتہ ہفتے میں ہوئی لوٹ کا منصوبہ ضلع جیل میں سزایافتہ ایک مجرم کے زریعے بنایا گیا تھا اور اس کو عملی جامہ اس کے گینگ کے ممبروں نے دیا تھا۔پولیس نے لوٹ معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس میں شامل دو بدمعاشوں کو گرفتاری کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے بدمعاشوں کے پا س سے چوری کی موٹرسائیکل،طمنچہ،کارتوس سمیت لوٹ کا نقدی روپیہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ وپن کمار مشرا نے پولیس لائن کے میٹنگ ہال میں بدمعاشوں کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15جولائی کو کیراکت کوتوالی حلقہ کے بیہڑا گاؤں میں مائکرو فنانس کمپنی کے ملازم سے مذکورہ گاؤں کے قریب موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے طمنچہ کے دم پر دھمکی دیتے ہوئے 85ہزار نقدی سمیت اس کا موبائیل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ادھر ضلع مجسٹریٹ اووند ملپا بنگاری اور پولیس سپرٹنڈنٹ نے مشترکہ طور پر ضلع میں چھاپہ ماری کیا تھا تو بھاری مقداد میں نشیلی اشیاء سمیت کئی موبائیل فون برآمد ہوئے تھے۔پولیس سپرٹنڈنٹ نے بتایا کہ مذکورہ لوٹ کا منصوبہ ضلع جیل ہی بنایا گیا تھا۔کیراکت کوتوالی حلقہ کے بمباون گاؤں رہائشی کئی سنگین معاملوں میں ملوث بدمعاش سبھاش یادو گینگ کا سرغنہ ہے۔اس نے ہی جیل سے اپنے گینگ کے ساتھی آدرش سنگھ رہائشی بیہڑا،امن سنگھ رہائشی بھتری اور سچن سنگھ رہائشی بیہڑا سے لوٹ کی واردات کو انجام دلایا تھا۔جیل میں چھاپہ ماری کے دوران سبھاش یادو کے پاس سے برآمد موبائیل کی بنیاد پر جانچ کے دوران گینگ کا انکساف ہوا اور سرولانس کی مدد سے پولیس نے گزشتہ شب دو بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لیا۔پولیس نے پکڑے گئے آدرش سنگھ اور امن سنگھ کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج فرار بدمعاش سچن سنگھ کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔