Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 25, 2019

تال میں زہر ڈالنے کاشک۔۔۔۔لاکھوں کی مچھلیاں مری اٸی گیٸں۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نمایندہ).
========================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے خدولی گاؤں میں واقع گوجر تال کے پانی میں جمعرات کی صبح لاکھوں روپے کی مچھلیاں مر کر سطح پر آگئی۔ٹھکیدار نے معاملے میں کسی شرپسند کے زریعے تال میں زہر ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانے پر تحریر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گوجر تال کے 88ہیکٹیر علاقہ کے پانی میں ٹھکیدار وکاس نثاد کے زریعے 18لاکھ روپے قیمت کی مختلف نسل کی مچھلیاں ڈالی گئی تھی۔
جمعرات کے روز بھاری مقداد میں پانی میں سطح پر مچھلیوں کے مر کر آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو تال کی رکھوالی کرنے والی ببلو گپتا نے واقعہ کی اطلاع ٹھکیدار کو دی۔ضلع کے چندوک تھانہ حلقہ رہائشی ٹھکیدار وکاس نثاد جب موقع پر پہنچ کر دیکھا تو تقریباً مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آگئی تھی۔ٹھکیدار کے مطابق کسی مقامی شرپسند نے تال میں بھاری مقداد میں زہر ڈالا ہو گا جس کی وجہ سے مچھلیاں مر گئی۔ٹھکیدار نے معاملے میں مقدمی تھانے پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف تحریر دیا ہے۔