Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 25, 2019

دلت لڑکی کی شکایت۔۔چھیڑ خانی کا الزام۔۔۔پولیس تاخیر پر گاوں والے مشتعل۔راستہ جام کیا

جون پور۔۔اتر ردیش (نماٸندہ)۔
=========================
سریری تھانہ حلقہ کے اڑیار گاؤں رہائشی ایک دلت لڑکی نے گاؤں کے بڑی برادری کے کچھ لوگوں پر مارپیٹ سمیت چھیڑخانی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کرایا لیکن کافی وقت بعد بھی پولیس کے موقع پر نہیں پہنچنے سے دلت بستی کے لوگ مشتعل ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں مرد،خواتین سریری چوری روڈ پر ہنومان گنج میں پہنچ کر جام لگا دیا۔جام کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے مشتعل ہجوم کو سمجھاکر جام ختم کراتے ہوئے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی سیما اہلیہ منو کے گھر پر جمعرات کے روز ہینڈ پمپ لگ رہا تھا۔الزام ہے کہ گاؤں کے ہی اونچی برآدری سے تعلق رکھنے والے کچھ شہ زور وہاں پہنچ گئے اور ہینڈ پمپ لگوانے سے منع کرنے لگے جس کی مخالفت کرنے پر خاتون کی پٹائی شروع کر دی۔شور سن کر پہنچی خاتون کی 18سالہ بیٹی ریا موقع پر موجود شہ زوروں سے اپنی والدہ کو بچانے لگی تو انھوں نے اس کی بھی پٹائی کرتے ہوئے چھیڑخانی کرنے لگے۔شور مچانے پر بستی کے لوگ جمع ہونے لگے تو ملزمان فرار ہو گئے۔متاثرہ نے واقعہ کی اطلاع خاتون ہیلپ لائن سمیت سو نمبر پر دی لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد پولیس نہیں پہنچی جس پر بستی کے لوگ مشتعل ہو گئے اور درجنوں کی تعداد میں سبھی ہنومان گنج بازار میں پہنچ کر روڈ پر جام لگا دیا۔جام لگتے ہی اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ انچارج فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج شیام داش شرما نے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے رام پور کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ابھی تک متاثرہ کی جانب سے تحریر نہیں دی گئی ہے،تحریر ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔