Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 26, 2019

جمیعتہ علمإ شمال مغربی دہلی کی میٹنگ کا انعقاد۔۔۔۔۔٥اگست کو جمیعتہ کا مجوزہ پروگرام ”امن و ایکتا“ کی تیاری

ل
نئی دہلی 25 جولائی 2019/صداٸے وقت/ ذراٸع۔
=========================
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے 5 اگست 2019 تالکٹورہ اسٹیڈیم نئی دہلی میں ہونے جارہے امن و ایکتا سمیلن کی تیاری مہم کے حوالہ سے بوانہ دہلی میں   ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاری عبدالسمیع صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی منعقد ہوئی
اس موقع پر قاری عبدالسمیع نے امن و ایکتا سمیلن کے سلسلے میں اسکی اہمیت و ضرورت پر مبنی بیان کیا اور کہا حالات حاضرہ میں ملک میں پھیل رہے ہجومی تشدد و نفرت کی وجہ سے
عوامی طور پر ملک میں مذہب و قوم کے نام پر دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔


  آخر میں پانچ بسوں کی تشکیل کے ساتھ پردھان بھائ کلیم اللہ بوانہ اور قاری ارشاد رحمانی کو بسوں کی ذمہ داری دی گئی اور سمیلن کی کامیابی کی دعاء پر میٹنگ ختم ہوئ