Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 14, 2019

انگلینڈ بنا کرکٹ کا نیا عالمی چمپین۔۔۔۔۔


صداٸے وقت۔۔ذراٸع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انگلینڈ میں چل رہے کرکٹ عالمی کپ مقابلہ کا آج ایک نٸے ریکارڈ کیساتھ اختتام ہوگیا۔۔کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ پہلی بار عالمی چمپین بنا اس نے ایک بیحد دلچسپ مقابلے میں فاٸنل مقابلے میں نیوزیلینڈ کو چوکے کی اکثریت کے بنیاد پر شکست دے دی۔
فاٸنل مقابلہ انگلینذ و نیوزی لینڈ کے درمیان تھا۔۔نیوزیلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوٸے 241 رن بنایا ۔جواب میں انگلینڈ کو جیت کے لٸیے 242 رن بنانا تھا مگر وہ بھی 241 رن ہی بنا سکا۔
کرکٹ کے قانون کے مطابق میچ ٹاٸی ہوگیا ۔اب میچ کا فیصلہ مزید ایک اور کے کھیل سے ہونا تھا۔ اس سپر اور میں پہلے انگلینڈ نے بلے بازی کرتے ہوٸے دو چوکوں کی مدد سے 15رن بناٸے۔۔اب نیوزیلنیڈ کو جیت کے لٸیے 16 رن درکار تھے۔۔اس سپر اور میں بھی نیوزیلینڈ نے ایک چھکے کی مدد سے 15 رن ہی بنایا۔اور ایک بار پھر میچ سپر اور میں بھی ٹاٸی یعنی برابر ہوگیا۔
کرکٹ کے قانون کے مطابق جب سپر اور بھی ٹاٸی ہوجاٸے تو سپر اور میں لگنے والے چوکوں کی تعداد پر فیصلہ ہوتا ہے۔یہاں پر انگلینڈ کی قسمت ساتھ دے گٸی۔سپر اور میں انگلینڈ کے چوکوں کی تعداد زیادہ (2) تھی اور اسی بنیاد پر انگلینڈ کو فتحیاب قرار دے دیا گیا۔
انگلینڈ پہلی بار عالمی چمپین بنا ہے جبکہ نیوزیلینڈ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی فاٸنل میچ میں ہار گیا تھا۔