Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 15, 2019

اسلحے کے دم پر ایک لاکھ کی لوٹ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیراکت کوتوالی حلقہ کے چکر تیرتھ دھام گوبرا گاؤں کے قریب سنسنان مقام پر نقاب پوش بدمعاشوں نے ایک مائکرو فنانس گروپ کے ملازم کو اسلحے کے دم پر دھمکی دیتے ہوئے ایک لاکھ نقدی سمیت کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔سرراہ ہوئی لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس متاثر سے پوچھ گچھ کرتے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق وارانسی ضلع کے جنسا رہائشی اروند کمار پٹیل بھارت مائکرو فنانس کمپنی میں بطور ملازم کام کرتا ہے۔پیر کے روز وہ گروپ کا پیسہ وصول کرنے علاقہ کے بھیسا،عمروار،پرسادی پور اور گوبرا گاؤں آیا تھا جہاں سے ایک لاکھ روپے کی وصولی کرتے ہوئے ضروری کاغذات کو بیگ میں رکھ کر واپس وارانسی جانے لگا۔متاثر کے مطابق وہ موٹرسائیکل سے جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب سنسان مقام پر پہنچا پہلے سے موجود تین کی تعداد میں نقاب پوش بدمعاشوں نے موٹرسائیکل کو دھکہ دیکر کھڈے میں گرادیا اور اسلحے کے دم دھمکی دیتے ہوئے اس کا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی متاثر نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔سرراہ ہوئی لوٹ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور آنا ً فاناً میں پولیس سپرٹنڈنٹ وپن مشرا سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے متاثر سے لوٹ سے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہوئے علاقہ میں چیکنگ مہم شروع کرائی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔پولیس نے معاملے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔