Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

پراٸمری اساتذہ یونین کا وفد بیسک تعلیم افسر سے ملا۔۔مساٸل کے حل کو لیکر مطالبہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ).
.....................................................
پرائمری اساتذہ یونین کا ایک وفد بدھ کے روز ضلع صدر اروند شکلا کی قیادت میں ضلع بیسک تعلیم افسر سے ملاقات کی۔اس دوران اساتذہ نے بیسک تعلیم کونسل کی دستور العمل اور حکم نامہ کے برعکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ رجسٹریشن کا ہدف رکھنا اور اسے پورا نہ کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ روکنے جیسا تغلقی حکم واپس لینے کی مانگ کی گئی۔

وفد نے بتایا کہ تعلیمی سیکشن 18۔2017 اور19 میں ضلع میں پہلے سے ہی رجسٹریشن میں اضافہ کیا جاچکا ہے، ایسے میں موجودہ تعلیمی سیشن میں گزشتہ تعلیمی سیشن کے 385000 طالب علم رجسٹریشن کے بالمقابل 15 فیصد نامزدگی اضافہ کا مطلب تقریبا 60 ہزارطالب علموں کی مزید رجسٹریشن کرنا ہے جو غیر عملی ہے۔ چونکہ اساتذہ پہلے سے ہی صد فیصدرجسٹریشن کرانے میں لگے ہوئے ہیں،ایسے میں تنخواہ روکنے کا حکم جاری کرنا غلط ہے جسے واپس لیا جائے۔ وفد میں لال صاحب یادو، وریندر پرتاپ سنگھ، روی چند یادو، لکشمی کانت سنگھ، رام دلار یادو، سنیل یادو، خوشی سنگھ، وشنو تیواری، سنتوش سنگھ، وکرم پرکاش، اروند یادو،  سنیل کمار، شیلندر پال وغیرہ اساتذہ سمیت سبھی بلاک اور ضلع ورکنگ کمیٹی کے عہدیدار موجود رہے۔