Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

تالاب میں ڈوب کر معصوم طالب علم کی موت

جون پور (ایس این بی)مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے امرپور گاؤں میں واقع پرائمری اسکول کے بغل میں کھیلتے ہوئے تالاب کنارے پہنچا ایک معصوم طالب علم پھسل کر ڈوب گیا۔معصوم کے تالاب میں ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے معصوم کو نکال کر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معصوم اسی اسکول میں تعینات خاتون شکشا متر کا بیٹا بتایا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ اسکول میں بطور شکشا متر تعینات پرتیما سنگھ کا بیٹا انش5مذکورہ اسکول میں اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول کھلنے سے پہلے ہی چلا آیا تھا۔اسکول کا گیٹ نہیں کھلے ہونے کی وجہ سے وہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بغل کے تالاب کنارے پہنچ گیا۔بتاتے ہیں کہ معصوم تالاب کنارے کھیلتے وقت بے قابو ہو کرپھسل کر پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ساتھی کو ڈوبتا دیکھ دیگر بچے شور مچاتے ہوئے مقامی لوگوں کو اطلاع دیا جس پر پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے تالاب سے معصوم کو باہر نکال علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معصوم کی موت کے بعد گاؤں کے لوگ اسکول انتظامیہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیر سے اسکول کھولنے کا الزام لگاتے ہوئے اساتذہ کو پھٹکار بھی لگائی۔معصوم کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔