جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں گزشتہ اتوار کے روز ایک نابالغ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کے معاملے میں مقدمہ درج نہیں ہونے پر بدھ کے روز متاثرہ کے ساتھ والدہ نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کر کاروائی کی مانگ کی۔
متاثرہ کی والدہ نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کر درخواست دیکر بتایا کہ گزشتہ اتوار کے روز اس کی نابالغ بیٹی شام کے وقت سامان لیکر گھر آرہی تھی کہ اسی درمیان گاؤں کے ہی تین نوجوانوں نے اسے پکڑ کر سنسان مقام پر اٹھا لے گئے اور زبردستی کرتے ہوئے آبروریزی کرنے کی کوشش کرنے لگے۔شور مچانے پر جب مقامی لوگ موقع پر آنے لگے تو سبھی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔معاملے میں مقامی تھانے پر تحریر دیکر کاروائی کی مانگ کی گئی لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔اس ضمن میں تھانہ انچارج وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر وہ خود موقع پر جانچ کئے ہیں۔متاثرہ سے تھانے پر آکر تحریر دینے کیلئے کہا گیا ہے لیکن وہ ابھی تک تحریر دینے نہیں آئی ہے۔تحریرملنے پر مقدمہ درج کر کاروائی کی جائے گی۔