Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

ڈھابہ پر کھانا ختم ہونے پر بدمعاشوں نے ڈھابہ مالک کی پٹاٸی کردی۔۔۔حالت نازک۔ضلع اسپتال ریفر۔۔چار نامعلوم کے خلاف ایف آٸی آر۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے رائے بریلی۔جونپور شاہراہ پر واقع چک مبارکپور گاؤں کے قریب گزشتہ شب کھانے کیلئے ڈھابے پر ٹھہرے مویشی اسمگلروں نے دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔پٹائی سے ڈھابہ آپریٹر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس معاملے میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی شیلش کمار 17ولد امرناتھ اپنے والد کے ساتھ ملکر شاہراہ پر ڈھابا چلاتا ہے۔گزشتہ شب جب وہ ڈھابہ بند کر رہا تھا اسی وقت پک اپ سے چار کی تعداد میں مویشی اسمگلر پہنچ گئے اور کھانے کی مانگ کی۔کھانہ ختم ہونے کی بات کہنے پر سبھی مشتعل ہو کر شیلش کی پٹائی کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔زخمی نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی جس پر پہنچے اہل خانہ اسے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹرو ں نے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر ڈھابہ آپریٹر کی پٹائی کے بعد اسمگلر چنگی چوراہے پر شیو کمار کے چار بکروں کو پک اپ میں لادکر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران شیو کمار نیند سے بیدار ہو گیا جس پر اسمگلروں نے اس کی بھی پٹائی کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے معاملے میں چار اسمگلروں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔