Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

آبادی کے قریب نگر پالیکا کے ذریعہ کوڑا پھینکے جانے پر عوام مشتعل۔۔۔پولیس نے کی کارواٸی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج قصبہ کے نئی آبادی کے قریب دادر پل پر نگر پالیکا کی جانب سے کوڑا پھینکے جانے سے مشتعل مقامی لوگوں نے بدھ کے روز کوڑا گرانے آئے نگر پالیکا کے ملازم کو گھیر لیا جس سے وہ ٹریکٹر کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی آرپی ایف نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لیتے ہوئے گندگی پھیلانے والے ملازم کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔
واضع ہو کہ قصبہ کے دادر بائی پاس کی سڑک کنارے کئی سال سے نگر پالیکا کی جانب سے کوڑا پھینکا جا رہا ہے جس سے مقامی لوگوں سمیت راہگیروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کوڑے سے اٹھتی بدبو اور علاقہ میں پھیلتی بیماری کو لیکر مقامی لوگوں نے کئی بار نگر پالیکا انتظامیہ سے مذکورہ مقام پر کوڑا پھنکنے سے منع کیا لیکن کوڑا پھینکا مسلسل جا ری رہا۔بتاتے ہیں کہ بدھ کی صبح جیسے ہی نگر پالیکا کا ملازم سرفراز رہایشی تاخہ پشچم کوڑالدا ٹریکٹر لیکر بائی پاس پر پہنچا مقامی لوگوں نے اسے روک لیا۔لوگوں کی ناراضگی کو دیکھ ملازم موقع سے ہی ٹریکٹر کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔کچھ وقت بعد پہنچی ریلوے پولیس نے ٹریکٹر کوقبضہ میں لیکر ریلوے کی زمین پر گندگی پھیلانے کے الزام میں نگر پالیکا ملازم کو گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا۔