Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

گومتی ندی سے لاش بر آمد۔۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ).
========================
شہر کے ہنومان گھاٹ پر گزشتہ ۴۱ جولائی کو گومتی ندی میں ڈوبتے نوجوان کو بچانے میں جان گنوانے والے نوجوان لڑکے کی لاش بدھ کے روز شہر کے ہی چاچک پور واقع گرودوارا گھاٹ پر بر آمد ہو ئی۔ اس کی اطلاع ہونے پرعلاقائی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی جہاں  شک ہونے پر اہل خانہ بھی پہنچ گئے اہل خانہ خاندان نے متوفی کی دھیرج نشاد ولد پنالال ساکن بلوا گھاٹ تھانہ چہر کوتوالی کے طور پر ہوئی۔
واضح ہو کہ شہر کوتوالی تھانہ حلقہ کے پرمانت پور رہائشی جتیندر سونکر 26 ولد رام دلار سونکر محلے کے ہی راجو کے ساتھ شاہی پل کے نیچے گومتی ندی کنارے کے ہنومان گھاٹ پر مچھلی پکڑ رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے سے جتندر گومتی ندی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا جتیندر کو ڈوبتا دیکھ کر راجو نے شور مچایا تو پاس میں ہی مچھلی مار رہا بلوا گھاٹ محلہ رہائشی دھیرج نشاد عرف ٹکل 16 ولد پنالال نشاد اپنے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے دونوں پانی میں ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ کے ساتھ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جہاں غوطہ خوروں کی مدد سے کافی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ لگ سکا تھا۔آخر بدھ کے روز متوفی کی لاش چاچک پور میں بر آمد ہو نے پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور موقع پر پہنچی پولیس نے ضروری کا روا ئی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روا نہ کردیا۔