Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 17, 2019

کلبھوشن جادھو کیس: ’پاکستان سزائے موت پر نظر ثانی کرے، کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی فراہم کرے‘

صداٸے وقت/ ذراٸع/ بی بی سی نیوز۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی کی سہولت نہ دے کر ویانا کنونشن کی شق 36 کی خلاف ورزی کی ہے لیکن دوسری جانب فیصلے میں کلبھوشن کی سزائے موت کی معطلی اور بریت کی انڈین اپیل رد کر دی گئی ہے۔عدالتی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مبینہ جاسوس کی سزائے موت پر نظر ثانی کرے اور مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دے۔ فیصلے میں عدالت نے پاکستان کی جانب سے انڈیا کی جانب سے پیش کی گئی اپیل پر پاکستان کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں اور فیصلہ سنایا ہے کہ انڈین اپیل قابل سماعت ہے۔

انڈیا اور پاکستان کا ردِعمل، دونوں طرف کامیابی کے نعرےعالمی عدالت کے فیصلے کو دونوں ممالک میں اپنی اپنی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ششما سوراج اور شاہ محمود قریشی نے اس فیصلے کو اپنی جیت قرار دیا ہے۔ مقدمے پر فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان وزارت خارجہ نے کہا ’پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور فیصلہ سننے کے بعد اب وہ قانون کی روشنی میں اگلے قدم اٹھائے گا۔‘ وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’عالمی عدالت انصاف نے انڈین نیوی کے کمانڈر کلبھوشن جادھو کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر انڈین درخواست رد کر دی ہے۔‘ ادھر انڈیا سے یہ رائے سامنے آ رہی ہے کہ قونصلر رسائی حاصل کرنا انڈیا کے موقف کی توثیق ہے۔